پاکستان میوزک انڈسٹری کے صف اول کے گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا راوی ’پردیسیوں‘ کے نام کرتے ہوئے ریلیز کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر سجاد علی نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا۔ لیجنڈ گلوکار کا گانا ’راوی ‘ ریلیز ہوتے ہی مشہور ہوگیا۔
03 منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو نے یوٹیوب پر 19 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
گانا ریلیز کرنے سے قبل سجاد علی نے مداحوں کے ساتھ نئے گانے کی جھلکیاں شیئر کی تھیں۔
سجاد علی نے ویڈیو میں راوی گانے کے چند بول بھی گنگنائے تھے ۔ سوشل میڈیا پر سجاد علی کے نئے گانے کی دھن اور بول کو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا تھا اور مداحوں کو اس گانے کا انتظار تھا۔
سوشل میڈیا صارفین گانے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے 5 اسٹارز دیتے ہوئے اُن کے پرانے گانے چیف صاحب کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا صارفین اس گانے کو ایک نیا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔