پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاورماڈل سکول چارسدہ برانچ کے طلبہ نے خیبر تدریسی ہسپتال کا دورہ کیاجس کا مقصد مریضوں کی بیمار پرسی اورمالی معاونت کرنا تھا۔ ایکٹنگ میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ سیٹھی ،انچارج او پی ڈی ڈاکٹر فلک نازاور فرہاد خان نے طلبہ کا استقبال کیا۔طلبہ نے ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے غریب اور نادار بچوں میں 50ہزار روپے نقد اور 3 ویل چیئرز عطیہ کیں ، بچوں میں تحائف ، خواتین مریضوں میں گرم شالیں اور مرد مریضوں میں مختلف اقسام کے گرم کپڑے تقسیم کئے۔طلبہ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا ہسپتال انتظامیہ نے طلبہ کے جذبےکو سراہا۔