کینیڈا کے شہر انٹاریو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر طیارہ گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم خرابی موسم بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔
حکومت کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کانگو کے شہر گوما کے رہائشی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔