• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا پسنی کے قریب سمندر میں آپریشن


پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران بارہ سو کلوگرام حشیش ظبط کی گئی جو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی۔

پاک بحریہ نے ضبط شدہ منشیات کی مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔


تازہ ترین