کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت نے پاکستا ن میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔کبڈی ورلڈکپ 12 جنوری سے پاکستان میں ہورہا ہے جس میں بھارت سمیت 10 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارتی ٹیم کے ویزوں کے لیے ہم سے رجوع کیا ہے، چند کھلاڑیوں کی دستاویزات بھجوائی گئی ہیں، باقی ٹیم کے کاغذات بھی ایک دو دن میں پہنچ جائیں گی۔ ہمسایہ ملک کا 18 رکنی دستہ پاکستان آکر کھیلے گا۔ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، ناروے سمیت سب ممالک نے اس ورلڈکپ میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے جو خوش آئندہے۔