• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے تھینکس گیونگ ڈے پر بیٹے کی تصویر شیئر کی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے بیٹے کے ہمراہ پرانی تصویر کو نئے اور خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔یوں تو تھینکس گیونگ ڈے عیسائی مذہب کے حوالے سے مشہور ہے، تاہم دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس دن کو مناتے ہیں۔ تھینکس گیونگ ڈے کے دن لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جمع ہو کر مختلف نعمتوں سے شکر گزار ہوتے ہیں۔ اس سال تھینکس گیونگ ڈے کا تہوار 29 نومبر کو منایا گیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی اسی تہوار کے حوالے سے اہتمام کیا گیا۔ثانیہ مرزا نے تہوار پر بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں وہ بیٹے کو ہاتھوں میں تھامے ہوئی ہیں، جب کہ اذبان تصویر میں مسکرا رہا ہے۔تصویر کے ساتھ ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت سی چیزوں پر شکر گزار ہیں مگر وہ سب سے زیادہ شکر گزار اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کیلئے ہیں۔ یہ تصویر اذہان کی پہلی سالگرہ 30 اکبوتر کی ہے، جب وہ ایک سال کا ہوا۔ تصویر پر اداکارہ دیا مرزا نے بھی خوبصورت کمنٹ دیا ہے۔
تازہ ترین