• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہدے وقتی اور عارضی، عوام کردار کی وجہ سے عزت کرتے ہیں، چیف جسٹس

عہدے وقتی اور عارضی، عوام کردار کی وجہ سے عزت کرتے ہیں، چیف جسٹس


ڈیرہ غازی خان( نما ئندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ دباؤکی عادت نہیں ،عہدے وقتی اورعارضی ہیں، عوام کردار کی وجہ سے عزت کرتے ہیں، گاڑی پر وکیل یا پریس لکھوانے کا مطلب ہمیں نہ چھیڑو، یہ طریقہ درست نہیں ہے،ملک بھر میں عدلیہ کا آن لائن نظام متعارف کروارہے ہیں، نئے نظام کے تحت وکلاء اپنے مقدمات کی آن لائن سماعت میں دلائل دے سکیں گے بلکہ درخواستیں دائر اور دستاویزات جمع کراسکیں گے جبکہ منصوبے پر خیبر کے پی میں کام کا آغاز کردیاگیاہے بہت جلد دیگر صوبوں میں بھی مرحلہ وار آن لائن نظام قائم کردیاجائیگا۔ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی آزاد منش تھے اور کسی کادباؤ برداشت نہیں کرسکتے تھے اور نہ ہی کسی کی نوکری کرناچاہتے تھے یہی وجہ ہے کہہ انہوں نے اپنے والد کی سی ایس ایس کرنے کی خواہش سے بغاوت کی تھی اور سی ایس ایس کرنے کے بجائے وکالت کے پیشے کو ترجیح دی - جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دور کاایک واقعہ سناتے ہوئے کہاکہ ایک روز کلاس میں استاد نے انہیں ڈانڈا مارا تو وہ اپنی توہین سمجھ کر کلاس چھوڑ کر بھاگ نکلے اور بیگ اٹھائے سیدھا ضلع کچہری اپنے والد کو استاد کی شکایت لگانے پہنچ گئے۔

تازہ ترین