• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کو دیکھ کر بیٹنگ آسان لگی، کوشش تھی پورا دن کھیلوں، یاسر

بابر کو دیکھ کر بیٹنگ آسان لگی، یاسر 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پہلی سنچری بنانے کے بعد کہا ہے کہ بابر اعظم کو کھیلتا دیکھ کر مجھے بیٹنگ آسان لگی ۔ کوشش یہی تھی کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رکوں ، ان کا ساتھ دوں۔ آسٹریلیا کے بولر ورلڈ کلاس کے خلاف سنچری بنانا آسان نہیں ہے۔ آسٹریلیا میں اسپنرز کم ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بیٹسمین وکٹ پر رکتا ہے تو بیٹنگ آسان لگنے لگتی ہے۔ آسٹریلیا کی بولنگ ورلڈ کلاس ہے ، بیٹنگ کرنا مشکل رہا ۔ آسٹریلیا میں پہلی اننگز میں بولنگ کرنے میں سپورٹ نہیں ملتی ۔ کوشش تھی کی اچھی لائن پر بولنگ کروں لیکن ایسا نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کو وکٹ پر رکنا چاہیے تھا ۔ میرے ذہن میں تھا کہ سارا دن بیٹنگ کروں ۔انہوں نے کہا کہ نیٹ پر فاسٹ بولروں کے بائونسر کھیل کر اچھی پریکٹس مل جاتی ہے۔ آسٹریلیا کے پاس تجربہ کار بولر ہیں ابتدا میں نئی گیند کو کھیلنا آسان نہیں ہے۔

تازہ ترین