کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سالہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کیس میں آئندہ خدشات کے پیش نظر حکومتی اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر نیپراکی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق غیرقانونی لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔
کے الیکٹرک نے نظام بہتر کرنے کیلئے 450 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
عدالت نے آئندہ متوقع ہیٹ اسٹروک پر حکومتی اقدامات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی۔