لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقے لیاقت آبادمیں لیاقت آباد فلیٹس (دھلے فلیٹس) کے قریب غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 5شدید زخمی ہوگئےجنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ اتوار کی شام سلنڈر کی گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا،جس کے باعث دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی،جس کی زد میں آکر 50سالہ واجد، اسحاق اور ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے۔