• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ، ہوائی جہاز کے ذریعے ٹڈی دل ختم کرنے کی اسپرے مہم ناکام

عمرکوٹ (نامہ نگار) عمرکوٹ ضلع بھر میں ٹڈی دل نے گندم سورج مکھی اسپرنگ توری وغیرہ کی نئی کاشت کردہ فصلیں کھا کر تباہ کردی ہوائی جہاز کے ذریعے ٹڈی دل مارنے کیلئے ہونے والی اسپرے مہم غیرمعیاری ادویات اور کم ادویات کی وجہ سے بے اثر ہوگئی ہے ٹڈی دل پر دوائی کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے یو ایل وی زہر کے بجائے دوسری بے اثر ادویات ہوائی جہاز کے ذریعے اسپرے کی جارہی ہیں جس کا ٹڈی دل پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے ٹڈی دل کیلئے اصلی دوا بی ایس سی ہے جس کا اثر ہوتا ہے اس دوا پر حکومت نے مویشیوں اور انسانوں پر ہوا کے ذریعے خراب اثرات ہونے کی وجہ سے پابندی لگی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین