• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں کنسرٹ’ دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھا

دبئی میں کنسرٹ’ دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھا


دبئی میں معروف بینڈ ’جنون ‘ کا کنسرٹ پاکستان کے شہرہ آفاق ملی نغمے 'دل دل پاکستان'سے گونج اٹھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کنسرٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی اور بتایا کہ کنسرٹ میں موجود پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے مل کر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔

جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنید جمشید آج ضرور سُن رہے ہوں گے۔

جنون کے اس کنسرٹ میں کرکٹر شعیب ملک نے بھی شرکت کی تھی۔

جمعے کو دبئی ڈیوٹی فری ٹینس اسٹیڈیم میں جنون کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین