• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست پر پھٹ پڑے


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لگاتار دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر علی زیدی نے سلیکشن، پرفارمنس اور کوچ پر کھل کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کپتان سرفراز احمد کو ناپسند کرتے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کی ذاتی پسند ناپسند کی وجہ سے ٹیم کا یہ حال ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

دو روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین