• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی ظفر اقبال مرزا لاہور میں انتقال کر گئے

صحافت میں زندگی کی 42 بہاریں گزارنے اور زِم کے نام سے شہرت پانے والے صحافی ظفر اقبال مرزا لاہور میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ سکھ چین ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد اُنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر سینئر صحافیوں نے مرحوم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

ظفر اقبال مرزا 9 اگست 1936ء کو لاہور پیدا ہوئے، سینٹرل ماڈل اسکول اور گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ 1962ء میں سول اینڈ ملٹری گزٹ سے صحافتی زندگی کا آغاز کیا اور ڈان، پاکستان ٹائمز سمیت مختلف اخبارات میں اعلیٰ ادارتی عہدوں پر فائض رہے۔

تازہ ترین