• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ شب شروع ہوا شمسی طوفان مزید 72 گھنٹے اثر انداز رہیگا: سپارکو

تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سپارکو کا کہنا ہے کہ سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہو رہا ہے، سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا۔

سپارکو کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ شمسی طوفان اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثر انداز رہے گا، شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنے آلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے، اس طوفان کے اثرات سیٹلائیٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کے امکانات کم ہیں، سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید