سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے فیصل آباد میں حلقہ این اے97 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ہمایوں اختر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنی گندم اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہے، پاسکو کو مخصوص اضلاع سے گندم خریداری کی پابندی سے آزاد کیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ حكومت ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے کسانوں کو مالی امداد فراہم كرے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کسان کے ساتھ ہیں اور اس کےاستحصال کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، ہم اپنے ساتھیوں کے ذریعے اس آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔
ہمایوں اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت مستقبل میں ایسے حالات سے بچنے کے لیے کسانوں کے لیے ویئر ہاؤسز کی اسکیم کو فعال کرے۔