• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی کی سیاسی رہنماؤں کو چائے دینے کی ویڈیو، آئی جی سندھ نے کیا کہا؟

آئی جی سندھ غلام نبی میمن---فائل فوٹو
آئی جی سندھ غلام نبی میمن---فائل فوٹو

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایس ایس پی میرپورخاص اسد چوہدری کی سیاسی رہنماؤں کو چائے پیش کرنے کی ویڈیو پر کہا ہے کہ یہ انتہائی غلط حرکت ہے، پولیس افسر کو اپنا وقار رکھنا چاہیے۔

ایک بیان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ایس ایس پی سے تحریری وضاحت طلب کریں گے، یہ حرکت کیوں کی، یہ انفرادی عمل تھا، لیکن اس کا جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے 0کہ معاملے پر تادیبی کارروائی کا عمل بھی شروع ہو گا، اس قسم کے واقعات عوام میں پولیس کا تاثر خراب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 مئی کو ایس ایس پی نے دورانِ تقریب سیاسی رہنماؤں کو چائے پیش کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید