لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ’اینٹی ٹیٹنس‘ انجکشن نایاب ہو گیا۔
اس حوالے سے میڈیکل اسٹورز کے مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجکشن کی سپلائی نہیں آ رہی، دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کر دی جاتی ہے۔
میڈیکل اسٹور مالکان نے کہا ہے کہ نجی کلینک اور اسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجکشن دستیاب نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہیں، سرکاری اسپتالوں میں حادثات کے شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجکشن دیا جا رہا ہے۔