• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم صبر کرے، ہمارے پاس الہ دین کا چراغ نہیں، وسیم خان

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کوچز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راتوں رات کچھ بہتر نہیں ہوسکتا ہم طویل منصوبہ بندی کررہے ہیں شائقین صبر کریں ،ہمارے پاس الہ دین کا چراغ نہیں۔ ایک آسٹریلوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم دنیا کی پہلی ٹیم نہیں ہے جو آسٹریلیا میں مشکلات سے دوچار ہے۔ ہم ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند میچ جیتنے سے ہم قلعہ فتح نہیں کر لیں گے اور نہ چند میچ ہارنے سے دنیا ختم ہو جائے گی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لئے تیاری کررہی ہے۔

تازہ ترین