• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجامعہ صفتہ الاسلام بریڈفورڈ غیر سیاسی ادارہ ہے،پیر انوار الحق قادری

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) صاحبزادہ پیر انوار الحق قادری نے کہا کہ الجامعہ صفتہ الاسلام بریڈ فورڈ ایک غیر سیاسی ادارہ ہے ادارہ انتخابات میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا 12دسمبر کے پارلیمانی انتخابات میں صفتہ الاسلام کے متعلقین جس حلقے میں بھی ہیں اپنی صوابدید پر ووٹ کاسٹ کریں اور انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہمارا ملک ہے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل اس سے وابستہ ہے برطانیہ نے مسلمانوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی دی ہے ہمیں اس ملک کی خیر خواہی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ پیر انوار الحق قادری نے لندن دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اسلام ایک پرامن دین ہے۔
تازہ ترین