• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاغی، ریلوے ٹریک بحال، پاک ایران مال بردار ٹرین سروس شروع

چاغی(اے پی پی) چاغی میں شدید بارشوں سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد پاک ایران مال بردار ٹرین سروس بحال کردی گئی، ریلوے حکام کے مطابق 22 دسمبر کو بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے چاغی کے صدر مقام دالبندین، نوکنڈی اور گرد و نواح میں 60 سے زائد مقامات پر ریلوے ٹریک سینکڑوں فٹ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کی وجہ سے تفتان اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ 

تازہ ترین