• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق بارا کوڈا کا آغاز

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق بارا کوڈا کا آغاز 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے زیر انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے 10 ویں باراکوڈا مشق کا آغاز ہوگیا،مشق کا آغاز ہیڈ کوارٹر میری ٹائم سیکیورٹی میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 11 دوست ممالک کے مندوبین نے بھی شرکت کی اور یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے، ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے بھی ملاقات کی،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد سمندر میں تیل کا رسائو روکنا اور رسنے والے تیل سے نمٹنا اور بحری قذاقی یا ناگہانی آفت سے بچنے کے لیے آگاہی حاصل کرنا ہے،اس سے قبل سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی،ویڈیو میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سمندر کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات میں پاک بحریہ نے بھر پور تعاون کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سمندری ماحول کی حفاظت کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ، یہ مشق 2007 سے منعقد کی جارہی ہے۔

تازہ ترین