کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے ایکسائز موٹر رجسٹریشن برانچ پر چھاپا مار کر جعلی نیلامی کی دستاویزات اور جعلی کاغذات کی بنیاد پر اندراج شدہ گاڑیوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضمیر عباسی کے مطابق مصدقہ اطلاعات ملنے پر محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ زون کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں سیوک سینٹر ایکسائز موٹر رجسٹریشن برانچ پر چھاپا مارااور پاکستان کوسٹ گارڈز اور دیگر دفاتر سے منسوب جعلی نیلامی کی بنیاد پر اندراج ہونے پر مذکورہ کاروائی عمل میں لائی گئی چار غیرقانونی گاڑیاں جعلی نیلامی کی دستاویزات کے تحت اندراج تھیں،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارروائی کے نتیجے میں موٹر رجسٹریشن برانچ کے 5افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایک ایجنٹ کے خلاف بھی ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔