• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

PTI کے3 ارکان اسمبلی کی حکومت پر تنقید، ایک کی تعریف

PTI کے3 ارکان اسمبلی کی حکومت پر تنقید، ایک کی تعریف


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں پی ٹی آئی کے 4ارکان اسمبلی نے شرکت کی 3نے تنقید کی جبکہ ایک نے تعریف کی ،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ مشال خان کے والد پر ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی اگلی تین بنچوں پر بیٹھے لوگوں نے ملک کو تباہ کیا ہے۔

بعض وزراء عمران خان کو ایم این ایز کی غلط شکایتیں لگاتے ہیں، کچھ ارکان اسمبلی کو فنڈز ملے ہیں مگر میرے حلقے میں پرویز خٹک کی شروع کی گئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ختم کردی گئی ہیں.

پارٹی میں رہتے ہوئے عوام کے لیے آواز اٹھانا میرا جمہوری حق ہے، تمام پارٹی لیڈرز کو تنقید برائے اصلاح برداشت کرنا پڑے گی، کوئی بھی پارٹی ہو قیادت تنقید برداشت نہیں کرتی ہے۔ وہ پروگرام کے میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ 

پروگرام میں تحریک انصاف کے دیگر ارکان اسمبلی عطاء اللّہ، راجا خرم شہزاد نواز اور نیاز احمد جھکڑ بھی شریک تھے۔

راجا خرم شہزاد نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب تو دور ہے اسلام آباد میں کرپشن ہورہی ہے، عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

تازہ ترین