• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ خسارہ 0.7فیصد، 14کھرب 89ارب ریونیو جمع کیا، وزارت خزانہ

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کےد وران پاکستان کا بجٹ خسارہ 0.7 فیصد یعنی 286ارب روپے رہا ، پرائمری خسارہ 0.6فیصد ریکارڈ کیا گیا ، 14کھرب89ارب ریونیو جمع کیا، پاکستان نے تین ماہ میں ایک کھرب 66ارب روپےنیٹ بیرونی قرضہ اور ایک کھرب 19ارب روپے نیٹ اندرونی قرضہ لیا ، پہلی سہ ماہی میں مجموعی اخراجات 17کھرب 75ارب روپے ہوئے ، موجودہ اخراجات 15کھرب 82ارب روپے ہیں ان میں قرضوں پر سود کی ادائیگی میں پانچ کھرب71ارب روپے اور دفاع پر دوکھر ب42ارب روپے خرچ ہوئے،ترقیاتی اخراجات اور قرضوں کی فراہمی پر ایک کھرب 47ارب روپے خرچ ہوئے ، وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہ میں مجموعی طور پر چار کھرب70ارب روپے کابیرونی قرضہ لیا۔

تازہ ترین