• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سینئر پی ٹی آئی رہنما نے کرپشن میں اضافے کا اعتراف کر لیا

سینئر پی ٹی آئی رہنما نےکرپشن میں اضافےکااعتراف کر لیا 


لاہور ( جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے صوبے میں کرپشن میں اضافے کا اعتراف کرلیا، ڈاکٹرحسن مسعود کی افسروں کیخلاف اکسانے کی کوشش،کارکنوں سےخطاب کی وڈیوسامنےآگئی ،پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن میں خاتمے کا دعویٰ کرتی رہی ہے لیکن اب خود ان کی جماعت کےسینئررہنما نے صو بہ پنجاب میں کرپشن میں اضافے کا اعتراف کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر حسن مسعود ملک کی کارکنوں سے خطاب کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات سب کو پتہ ہے کہ اس دور میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی عہدیدار نے کرپشن میں اضافے کےساتھ اپنے خطاب میں کارکنوں کو کام نہ کرنیوالے افسران کےخلاف اکسانےکی بھی کوشش کی ‘۔

تازہ ترین