• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائیکورٹ، یونیورسٹی اسکینڈل کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ( نمائندہ جنگ)بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اس موقع پر عدالت نے کہا کہ یونیورسٹی میں کیمرے سیکورٹی کے لئے لگے ہوئے تھے، اگر کسی نے کیمروں کا غلط استعمال کیا تو یہ جرم ہے سیکورٹی پر مامورشخص کا کام صرف کیمروں سے مانیٹرنگ کرنا تھا ۔
تازہ ترین