• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجراتی اسٹائل بینگن آلو

اجز ا: بینگن (ایک انچ کےٹکڑے)آدھا کلو ،تیل حسب ضرورت ،پیاز (چھوٹے سائز کی باریک کٹی ہوئی )ایک عدد ،ادرک آدھا ٹکڑا(باریک کٹا ہوا )،آلو ایک پائو (باریک کٹا ہوا )،پسا ہوا ناریل ایک چائے کا چمچہ ،،ٹماٹر ایک پائو (باریک کٹے ہوئے )، لہسن دو جوئے (موٹا کٹا ہوا ) ،نمک حسب ضرورت ،پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ ،سفید زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچہ ،پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچہ ،پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ ،پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ ،چینی ایک کھانے کا چمچہ ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ ،میتھی دانہ ایک چائے کا چمچہ ۔

ترکیب: پہلے تیل گرم کریںپھر اس میں میتھی دانہ ،ادرک ،لہسن اور پیاز شامل کرکے سنہری کرلیں ۔بعد میں آلوشامل کرکے سنہری کرلیں ،ناریل اور بینگن ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں ۔اس کے بعد زیرہ ،گرم مسالہ ،دھنیا ،مرچیں ،ہلدی ،نمک اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکنے دیں ۔جب آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو تھوڑا سا پانی شامل کریں اور چینی ،لیموں کارس شامل کردیں ،پھر تیز آنچ کرکے پانی خشک کرلیں ۔آخر میں چٹکی بھر گرم مسالہ ،ایک کھانے کاچمچہ کترا ہوا سبز دھنیا اور 1 عدد باریک کٹی ہوئی ہری مرچ سے گارنش کریں ۔

بگھارے بینگن

اجزا:بینگن ایک کلو (گول والے ) ،پیاز 3 عدد (کچی پسی ہوئی )،کڑھی پتے چند عدد ،کلونجی چوتھائی چائے کا چمچہ ،خشخاش ،سفید ےتل دو،دو کھانے کے چمچے ،ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ ،ثابت دھنیا ، دو کھانے کے چمچے،ناریل ایک چھوٹا ٹکڑا ،مونگ پھلی دس عدد ،املی کاگودا دو پیالی ،ہری مرچیں چار عدد ،پسا ہوا لہسن ،ادرک ایک کھانے کا چمچہ ،پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ ،پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ ،نمک حسب ضرورت۔

ترکیب: ایک پیا ز کو چھلکے سمیت چولہے پر جلائیں،پھرچھیل کر تھوڑے سے پانی کےساتھ پیس لیں ۔خشخاش،تل ،زیرہ ،ناریل ،دھنیا اور مونگ پھلی فر ائنگ پین پر بھونیں لیں اور پیس کر پیاز میں شامل کر لیں ۔بینگن کو درمیان سے کٹ لگا کر اس میں پیاز کا تھوڑا مسالہ اور ایک ایک چٹکی نمک بھر دیں اور بچے ہوئے مسالے کو ایک جگہ رکھیں دیں ۔

بگھار کے لیے

اجزا: سنہری کرکے پسی ہوئی پیاز ،لہسن ،ادرک ،ہلدی اور لال مرچیں ہلکی سی بھونیں اور بینگن رکھ دیں اور اس میں ایک پیالی پانی اور نمک ملاکر ڈھانک کر بینگن گل جانے تک پکائیں ۔آخر میں املی ،بچا ہوا مسالہ ،ہری مرچیں، کلونجی اور تھوڑا سا پانی ملا کر د م پر رکھ دیں ۔

بینگن بھرتہ

اجزا: بڑا بینگن ایک عدد ،تیل کھانے کے دو چمچے ۔گھی کھانے کے تین چمچے۔زیرہ چائے کا ایک چمچہ ،پیاز کٹی ہوئی دو عدد ،ادرک کدوکش کرکے ایک چائے کا چمچہ ،،ہری مرچیں ایک چائے کا چمچہ کٹی ہوئی ،ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد ،پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ ،پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ ،نمک حسب ذائقہ ،پسا ہوا دھنیا اور زیرہ ایک ،ایک چائے کا چمچہ ۔

گارنش کے لیے دھنیا کٹا ہوا

ترکیب: سب سے پہلے بینگن کو تیل سے چکنا کرلیں،ا سکے بعد اسے تیز آنچ پر روسٹ کریں اتناکہ وہ بالکل پک جائے ،تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے کے بعداس کا چھلکا اتارلیں ،پھر اس کے گودے کو بہ خونی کچل لیں اور ایک طر ف رکھ دیں ۔ایک پین میں تیل گر م کرکے زیرہ شامل کردیں جب زیرہ چٹخنے لگے تب پیاز شامل کردیں اور اس وقت تک بھونیںجب تک برائون نہ ہوجائے۔ادرک ،لہسن اور ہری مرچیں شامل کرکے چند منٹ تک بھونیں ۔بعد ازاں ٹماٹر ،ہلدی ،پساہوا سوکھا دھنیا اورزیرہ شامل کرکے مکسچر کو اس وقت تک پکائیں ۔جب تک وہ تیل نہ چھوڑ دیں ۔کچلے ہوئے بینگن ،گرم مسالہ اور نمک شامل کریں۔بہ خوبی یکجا کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیںاور آخر میں دھنیا سے گارنش کریں ۔

تازہ ترین