انسانی حقوق کمیشن پاکستان کےوفد نےلاہور میں یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کاشانہ ہوم کا دورہ کیا ، ادارے کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایچ آر سی پی کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق کے مطابق ایچ آر سی پی کےدورے کےدوران کاشانہ انتظامیہ نےمیڈیا کوادارے کے اندر آنےکی اجازت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ کاشانہ کی خاتون افسر افشاں لطیف نے ادارے میں مقیم نوعمر لڑکیوں کی زبردستی شادی کرائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے صوبائی وزیر اجمل چیمہ پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا تھا جبکہ سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود اجمل چیمہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔