• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد نصرت فتح علی اور ریشماں سے بہت متاثر ہوں، حدیقہ کیانی

لاہور( ایجنسیاں)نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان اور گلوکارہ ریشماں نے بہت متاثر کیا ہے اور میں ریشماں کی بہت بڑی مداح ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی کوکوئی گانا ریمکس کرتی ہوں تو لیجنڈ گلوکاروں کے گائے ہوئے گانوں کو لیتی ہوں او ر کوشش ہوتی ہے کہ ایک حد کے اندر رہوں تاکہ گانے کی اصل تھیم بر قرا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آنے والے دنوں میں لیجنڈ گلوکارہ ریشماں کے گانے کو ریمکس کروں گی اور اس کے لئے سوچ بچار کر رہی ہوں۔

تازہ ترین