• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رانو منڈل اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران گانا بھول گئیں

رانو منڈل اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران گانا بھول گئیں


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی گلوکارہ رانو منڈل اسٹیج پر بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ گائے جانے والے گانے ’تیری میری کہانی ‘ کے بول بھول گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر مشہور ہونے والی رانو منڈل گزشتہ کچھ دِنوں سے خبروں کی دُنیا پر چھائی ہوئی ہیں، کبھی اُن کو سیلفی لینے والی خاتون سے نازیبا رویےکی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کبھی رانو منڈل کے میک اپ کی جعلی تصویر وائرل ہونے کےبعد مزاحیہ میمز بنائی جا رہی ہیں، میمز کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہی تھا کہ رانو منڈل کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر رانو منڈل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اُن کو ایک بھارتی پروگرام میں مہمانِ خصوصی بُلایا گیا تھا، جب پروگرام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوا تو پروگرام کی میزبان نے رانو منڈل سے کہا کہ آپ ہمیں کوئی گانا گا کر سُنایئے۔ رانو منڈل نے کہا کہ ’میں نے ہمیش جی کے ساتھ جو گانا گایا تھا وہ گا کر سُناتی ہوں،‘ یہ کہنے کے بعد رانو منڈل کچھ دیر تک اسٹیج پر چُپ ہو کر کھڑی رہیں اور پھر تھوڑی دیر بعد اُنہوں نے کہا کہ ’او مائے گوڈ، میں گانے کے بول بھول گئی ہوں۔‘رانو منڈل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سےبھارتی ٹوئٹر صارفین اُن پر مزاحیہ میمز بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین