• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی روابط مزید مضبوط ہوں گے، افضل خان، یاسمین قریشی

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برطانیہ کے نارتھ ویسٹ ریجن کی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا ،جس میں سابق شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان، سابق ایم پی،یاسمین قریشی، سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم، چیمبر کے صدر امجد خان، لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان، محمد شاہ جہاں شوکت، عامر خواجہ،کونسلر نعیم الحسن سید قیصر بخاری،ناصر محمود چغتائی، ودیگر عہدیداران کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برطانیہ پر سابق شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان اور سابق ایم پی یاسمین قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی برطانیہ کے انتخابات ہو رہے ہیں اس وقت جو ملک اور برطانوی عوام کے مفاد میںہو وہ کام کریں، ملکی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہمارے بچے پیدا ہوئے یہ ملک ہمارا ہے اور اس ملک اور پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور نہ ہی ان کا اسلام کے ساتھ دور تک کوئی تعلق ہے، ہشت گردی کاواقعہ کہیں بھی ہو گا ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی روابط مذید مضبوط ہوں گے۔ اور ایسے پروگرام کا انعقاد کرنے سے کمیونٹی میں بھائی چارے کو فروغِ ملے گا، اس موقع پر امجد خان کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر ہمارے چیمبر کے ذریعے سرمایہ کاری کریں گے تو آپ کی رقم سو فیصد محفوظ ہو گی۔ سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا کہ چیمبر کئی سالوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے بارے جو تشویش اور تحفظات ہیں امید ہے موجودہ حکومت انہیں دور کرنے میں اپنے وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین ناصر میر کا کہنا تھا کہ ہم چیمبر کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی زمینوں کے جو مسائل پنجاب کے اندر ہیں انہیں گھر کی دہلیز پر حل کروا کر دیں گے۔ چیمبر کے نائب صدر عامر خواجہ نے کہا اس وقت پاکستان کی معیشت کمزور ہے ہماری کوشش ہے پاکستانی مصنوعات کو برطانیہ تک رسائی ہو کیونکہ یہاں مصنوعات کو خریدنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔ 

تازہ ترین