• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مسئلہ تشہیر کا نہیں کارکردگی کا ہے، سینئر تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ) ،پروگرام ”جیو پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ، کا کہنا تھا کہ کارکردگی دکھائے بنا تشہیرکا کوئی جواز نہیں ، عثمان بزدار کا مسئلہ کارکردگی ہے تشہیر نہیں ۔ صدر آرٹس کونسل احمدشاہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو متوجہ کرنے کے لئے ہمیں چیزوں کو آسان کرنا ہوگا، اردو کانفرنس میں شاعری،ناول سمیت ادب کے ہر موضوع پر ہم بات کرتے ہیں کانفرنس میں غزلیں غالب، فیض اور جالب کی ہوں گی لیکن میوزک نواجوانوں کی پسند کا ہوگا۔ ،تجزیہ کار محمل سرفراز،رپورٹر دی نیوز سعدیہ صلاح الدین، ہیومن رائٹس کمیشن کے سیکریٹری جنرل حارث خلیق بھی گفتگو میں شریک تھے۔ معذور افراد کے عالمی دن پر اسپیشل رپورٹ پیش کی گئی۔کراچی سے نوجوان لڑی کے اغوا پر سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی بیانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر ڈائریکٹر الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ 5 میں سے 3 ممبران سے کم تعداد ہونے کی صورت میں ادارے کی آئینی حیثت پر اثرپڑے گا۔لاہور میں یتیم بچیوں اور کاشانہ معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر سماجی بہبود پنجاب اجمل چیمہ کا کہنا تھا کہ افشاں لطیف کی بلیک میلنگ کے خلاف میں عدالت جا رہا ہوں،میرے خلاف یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں۔

تازہ ترین