• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص ایف آئی آر، ایف آئی اے افسر کے خلاف مقدمہ خارج

کراچی (اسد ابن حسن) ناقص ایف آئی آر کےسبب ایف آئی اے افسر کے خلاف مقدمہ خارج ہو گیا، گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ایف آئی اے کے سب انسپکٹر اجمل حسین کے خلاف ضبط شدہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی کا مقدمہ درج ہونے اور اس کی گرفتاری نے انتہائی ڈرامائی رخ اختیار کرلیا ہے۔ فیصل آباد سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نوازالحق، ملزم اجمل کی بریت کے خلاف اپیل دائر کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف ملزم اجمل حسین اپنے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج ہونے کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔

تازہ ترین