• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل سمندری سفر نے ماحولیات کیلئے جدوجہد کو مزید متحرک کر دیا، گریٹا تھنبرگ

کراچی (نیوز ڈیسک) ماحولیات کی بہتری کیلئے دنیا بھر میں مہم چلانے والی سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان کارکن گریٹا تھنبرگ تین ہفتے طویل سمندری سفر کے بعد امریکا سے پرتگال پہنچیں جہاں انہوں نے ماحولیات کی بہتری کیلئے سرگرم کارکنوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سفر نے ماحولیاتی آلودگی اور تغیرات کیخلاف کوششوں نے مزید متحرک کیا ہے۔ تھنبرگ نے ہمیشہ فضائی سفر سے انکار کرتے ہوئے اسے ماحولیات دشمن قرار دیا ہے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگ ماحولیات کو بچانے کیلئے ایک مہم پر ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ لوگ ماحولیات کی بہتری کیلئے کام کرنے والے ہم نوجوانوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے تاکہ ایسے لوگ جو دیواروں کے پیچھے بیٹھے ہیں وہ ہماری بات سنیں اور زمین کو مزید نقصانات سے بچائیں۔

تازہ ترین