• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات کراچی کے تحت منوڑہ کے ساحلی مقام پر پارک کی تعمیر کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)منوڑہ کے ساحلی مقام پر پارک کی تعمیر کا آغاز، ادارہ ترقیات کراچی (KDA) نے منوڑہ کو خوبصورت بنانے اور علاقے کو ترقی دینے کے لئے مختلف اسکیموں پر عملدرآمد شروع کردیا، صوبائی حکومت کی فنڈنگ سے کنٹونمنٹ بورڈ کی زمین پر تعمیر کیا جانے والا پارک آئندہ سال اپریل تک مکمل کرلینے کی توقع ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں پاکستان نیول اکیڈمی (پی۔ این۔ ایس رہبر منوڑہ)کے کمانڈنٹ کموڈور عامر محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے رام چند و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت کے ڈی اے نے منوڑہ کے مقام پر 8ہزار اسکوائر میٹر رقبہ پر ایک خوبصورت پارک بنانے کے لئے تعمیری کاموں کا آغاز کردیا ہے جس میں 600میٹر کے روڈ کی درستی بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ سیوریج، پانی اور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے منوڑہ ہی کے مقام پر مزید 41اسکیموں پر کام جاری ہے ۔

تازہ ترین