• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کیس میں سزا یافتہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے بھی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، جس کی سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی خصوصی بنچ کل سماعت کرے گا، بنچ میں چیف جسٹس اطہر اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی، درخواست ضمانت میں حکومت، نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ طبیعت انتہائی نا ساز ہے، مجھے دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مریض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔فریال تالپور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی والدہ ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں، عدالت اس بنا پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لے۔
تازہ ترین