• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دوسرے کے اختیارات پر قبضے کی کوشش سے ملک جا سکتا ہے،فواد

کراچی(جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے پاس بھی اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا آپشن نہیں ہے نہ ہی جوڈیشری کے پاس یہ آپشن ہے کہ وہ فوج کو دیوار سے لگائے نہ فوج کے پاس آپشن ہے کہ جوڈیشری کو لگائےایک ہی آپشن ہے کہ سب لوگ آپس میں بات کریں حدود طے کریں ایک دوسرے کے اختیارات پر قبضے کی کوشش کرتے رہیں گے تو پورا پاکستان نکل جائے گا۔اپوزیشن پر سب پرانے دور کے کیس ہیں ہمارے بنائے کیسز اگلے ہفتے سے شروع ہونے ہیں چھپے ہوئے اماؤنٹ سامنے آئے ہیں پانچ افراد جو فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہے تھے اس میں سے ایک آدمی نے پچاس ارب روپے باہر بھیجے ہیں شہباز شریف کے لئے ان کیسوں کی آنے والے دنوں میں تفصیلات ملنا شروع ہو جائیں گی کئی معاملات میں نیب کے پاس صلاحیت نہیں لیکن اس نے کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں نیشنل ایشو پر اپوزیشن کو کوئی مسئلہ نہیں،پرسنل کیسز پر انہیں مسئلہ ہوتا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ شہباز شریف کے اثاثے جو ڈیکلیئرڈ ہیں ان پر نیب اسٹیٹمنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،یہی نیب تھا اس نے کہا تھا کہ اربوں ڈالر نواز شریف نے انڈیا بھجوائے ہیں اور آج تک اس پر معذرت نہیں کی گئی اس کے باوجود یہ کہوں گا کہ اگر نیب کا ادارہ بلا امتیاز احتساب کرے تو سب خوش آمدید کہیں گے،وزیراعظم اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنا چھوڑ دیں ادارے اگر آزاد ہوں گے تو ہم کسی طور یہ نہیں کہیں گے کہ ہمیں پکڑ لیا جائے یا چھوڑ دیا جائے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پندرہ سولہ مہینے ہوگئے ہیں کوئی اسکینڈل نہیں حکومت کی اس پر تعریف کرنی چاہیے ابھی ہماری طرف سے کوئی کیس نہیں لگایا ہوا یہ ۔ وزیراعظم مافیا کہہ رہے ہیں کافر تو نہیں کہہ رہے یہ تو نہیں کہہ رہے ہیں کہ یہ یہودیوں کے لئے کام کرتے ہیں ۔
تازہ ترین