• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کلفٹن میں ہوائی فائرنگ اور لاقانونیت کی ویڈیو وائرل

کلفٹن میں ہوائی فائرنگ اور لاقانونیت کی ویڈیو وائرل  


کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی ڈیفنس میں بڑی اور قیمتی گاڑیوں کی ایک ریلی کے شرکاء کی ہوائی فائرنگ اور لاقانونیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی ریلی میں شریک دوسری گاڑی کے شرکاء کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 30 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیفنس فیز 6 میں نعرے بازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو پولیس ناکے پر اہلکار روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو بڑی امپورٹڈ گاڑی میں سوار لڑکے سرعام کلر بازی کرتے ہیں۔ اس دوران لڑکوں کے نعرے بازی کے دوران پولیس کو فحش گالیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں اس بڑی گاڑی میں سوار نوجوان شدید ہوائی فائرنگ بھی کر رہے ہیں۔ سرعام فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گاڑی سے شدید فائرنگ کرنے پر پولیس افسر چیکنگ چھوڑ کر جان بچا کر بھاگتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں گاڑی کا نمبر KS-9183 واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے اسی گاڑی کی خیابان اتحاد پر ڈیفنس کی طرف آتے ہوئے ایک تصویر بھی حاصل کرلی ہے۔ جس میں گاڑی میں افراد سوار کو واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

تازہ ترین