• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن‘پاک افغان سرحد پر تاجروں کے احتجاج سے تجارتی سرگرمیاں معطل

چمن(نمائندہ جنگ) چمن بارڈر پر منگل کو مقامی تاجروں نے پابندیوں کیخلاف احتجاجاً پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ ٹائر جلا کر سڑک آمدورفت کیلئے بند کردی جس سے تجارتی سرگرمیاںمعطل ہوگئیں جس کے نتیجے میں جبکہ نیٹو سپلائی افغان ٹریڈ سمیت دیگرمال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاجروں اورریڑھیوں بانوں نے شہر سے باب دوستی تک ریڑھی بردار جلوس بھی نکالا اوردن بھر بارڈر بند رہاریڑھی بانوں کے سربراہ امیرمحمد لغڑی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے روزگار کو واحد ذریعہ پاک افغان تجارت ہے بااثرافراد کو غیرقانونی تجارت کی اجازت دی گئی ہے جو مال بردار ٹرکوں کو بغیر کسٹم ڈیوٹی چمن سے افغانستان لے جاتے ہیں جبکہ چھوٹے تاجروں پر روزگار کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں اگر 24گھنٹے کے اندر پابندی ختم نہ کی گئی تو پاک افغان سرحد غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردینگے جس کے بعد شرکاء پرامن طورپر منتشرہوگئے۔
تازہ ترین