پاک جاپان بزنس کونسل اور آرمرڈ وہیکل پاکستان کی جاپان کی تاریخی دفاعی نمائش میں شرکت۔
پاک جاپان بزنس کونسل (پی جے بی سی) اور آرمرڈ وہیکل پاکستان (اے آر پی) جو پاکستان میں گاڑیوں کو آرمرڈ پرسونل کیرئیر اور چمکتی ہوئی بلٹ پروف و بم پروف گاڑیاں اور بکتر بند سہولت مہیا کرتی ہے، مشترکہ طور پر جاپان کی تاریخ کی پہلی مکمل مربوط دفاعی نمائش DSEI JAPAN ڈی ایس ای آئی جاپان 2019ء میں حصہ لیا۔
اس نمائش میں دنیا بھر سے 250 سے زیادہ نمائش کنندہ موجود تھے، اس نمائش کو پانچ ہزار سے ذیادہ افراد نے دیکھا جبکہ پاکستان سے صرف ایک ہی ادارہ آرمرڈ وہیکل پاکستان (اے آر پی) اورجاپانی ہم منصب پاک جاپان بزنس کونسل (پی جے بی سی) نے مشترکہ طور پر نمائش میں شمولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
نمائش کے دوران عالمی دفاعی صنعت سے وابستہ افراد نے جاپانی دفاعی مینوفیکچررز سے ملاقات کی، جبکہ اس کے نتیجے میں جدید آلات اور سسٹمز کی خریداری کی حمایت اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دیئے جانے کے معاہدہ طے پائے جس سے جاپان اور دنیا کے مابین کاروبار کے نئے مواقع اور شراکت پیدا ہوں گے ۔
پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر عابد حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اپنی نوعیت کی بہت بڑی نمائش ہے۔ انہوں نے دنیا کے دفاعی نمائش کنندگان کے ساتھ مختلف ممالک کے سیکیورٹی عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں روشن کاروباری امکانات کے بارے میں آگاہ کیاکہ دفاعی مصنوعات کے معاملے میں پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔
دوسری جانب بکتر بند وہیکل پاکستان کے ڈائریکٹر سلیم گوڈیل نے بتایا کہ انہوں نے نمائش میں مختلف شرکاء سے ملاقات کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ پاکستان میں اطمینان بخش اور عالمی سطح کی آرمرڈ وہیکلز مہیا کر رہے ہیں۔ اورساتھ ساتھ نمائش میں پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کو بھی پاکستان میں متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
دونوں نمائش کنندگان پاک جاپان بزنس کونسل (پی جے بی سی) اور آرمرڈ وہیکل پاکستان (اے آر پی) نے بتایا کہ وہ اس قسم کی نمائشوں اور ایونٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ اس سے پاکستان کی تاجر برادری کو جاپان اور دنیا بھر میں مینوفیکچررز کے قریب آنے کا مواقع میسر آئیں گے اور ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔