ضلع دادو میں نو سالہ لڑکی گل سماءکی لاش کامعائنہ کرنیوالی میڈیکل ٹیم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کے سر پر بھاری چوٹ لگنے سے فریکچر ہوا ہے۔
میڈیکل بورڈ میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولی چوٹ کے نشان نہیں، تاہم سنگسارجیسی انجری نظر نہیں آئی، لڑکی کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، جبکہ سراور ناک پر فریکچر ہے اورجبڑا ٹوٹا ہے۔
میڈیکل بورڈ کے ارکان نے کہا کہ ڈی این اے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ لاش اسی لڑکی کی ہے یا نہیں، ڈی این اے سے معلوم ہوگا کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ تین چار دن میں جاری کریں گے، میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامنر اور ڈی این اے رپورٹ آنے پر حتمی رپورٹ دیں گے۔