• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

آصف زرادری کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے طبی معائنے کے لیے ایم ڈی پمز کو نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کس کے حکم پر میڈیکل بورڈ بنایا گیا؟

فاروق ایچ نائک نے جواباً کہا کہ سابق صدر کے لیے میڈیکل بورڈ حکومت نے بنایا تھا۔

جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پمز اسپتال کو کہہ دیتے ہیں کہ وہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ جمع کروائیں۔

آصف زرداری کے وکیل نے استدعا کی کہ سابق صدر کے ذاتی معالج کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پمز کو نئے میڈیکل بورڈ میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر تک تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین