• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شارٹ سرکٹ یا گیس لیکج کی وجہ سے گھروں یا کچن میں حادثاتی طور پر آگ لگنے کے واقعات تو ہم اکثر سنتے رہتے ہیں مگر حال ہی میں برطانیہ میں ایک آگ لگنے کا ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کہ وجہ پالتو کتا بنا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایسکس کاؤنٹی فائر اینڈ ریسکیو سروس نے بتایا کہ انہیں اسٹینفورڈ لی ہوپ نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ گھر میں جس وقت آگ لگی اس وقت گھر کا مالک موجود نہیں تھا لیکن ان کے گھر کے سیکیورٹی کیمرہ ان کے موبائل فون ایپ سے کنیکٹ تھا یہی وجہ تھی کہ انہوں نے فائر فائٹرز کو بروقت اطلاع دے دی۔

فائر فائٹرز نے انکشاف کیا کہ گھر کے کچن میں آگ اس وقت لگی جب گھر میں موجود پالتو کتے نے کچن کا مائیکروویو آن کر دیا اور اس کے اندر موجود ڈبل روٹی میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر اسٹیشن کے سربراہ نے بتایا کہ اس حادثے کی وجہ ایک کتا تھا یہ کافی حیران کن بات ہے۔

فائر فائٹر کے سربراہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کبھی بھی مائیکرو ویو کے اندر سامان نا رکھیں کیونکہ یہ حادثے کا سبب بنا سکتا ہے۔

تازہ ترین