آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاک، سری لنکا سیریز: ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے شروع ہوگی

پاک، سری لنکا سیریز: ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے شروع ہوگی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہو گی۔ جبکہ ٹکٹس کی ونڈو سیل کا آغاز بھی 7 دسمبر سے ہوگا۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر ہے۔

 ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹس خریدے جاسکیں گے۔

‏روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں کالجز اور اسکولز کو بھی ٹکٹس مہیا کیے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید