• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے نواحی علاقے مریدکے میں ڈاکوؤں نے کارسوار نوبیاہتا جوڑے کو لوٹ لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق راہزنی کی واردات جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو موٹر وے لنک کے قریب پیش آئی۔

نو بیاہتا دولہا دلہن لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے کہ 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دلہا کی کار کو گن پوائنٹ پر روکا اور لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین