• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکمے ڈاک کیلئے پاکستان پوسٹ استعمال کریں‘ قائمہ کمیٹی پوسٹل سروسز

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اپنی ڈاک کیلئے پاکستان پوسٹ استعمال کریں۔ کمیٹی نے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ چیئرمین حاجی امتیاز احمد چوہدری ایم این اے کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
تازہ ترین