• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم نے 17کروڑ سے زائد کاغیرملکی سامان قبضے میں لے لیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم نے سریاب روڈ پر چھاپے کے دوران ڈیڑھ سومیٹرک ٹن چھالیہ اورغیرملکی سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق کلیکٹر کسٹمز افتخار احمدکو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سریاب روڈ کے گوداموں میں اسمگل شدہ سامان پڑاہوا ہے جس پرایڈیشنل کلیکٹر جمیل بلوچ اور ایڈیشنل کلیکٹر یاسر کلواڑ کی سربراہی میں ٹیم نے ایف سی اور پولی سکے ہمراہ سریاب روڈ کے گوداموں میں چھاپے مارے اس دوران ڈیڑھ سو ٹن چھالیہ‘ 15ٹن غیرملکی کپڑا اوردیگرسامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا سامان کی مالیت 17کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ 
تازہ ترین