• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورچیمبرکے صدرکی سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک ) پشاور چیمبرکے صدر عاطف حلیم نے سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری سے انکے دفترمیںملاقات کی ۔ملاقات میں عاطف حلیم نے ہشتم کے امتحانات کو موخر کرنے کی درخواست کی اوربتایاکہ بورڈ کے امتحانات میں بچوں کی کوشش اور ان کی تیاری اچھے نمبرز حاصل کرنےپر مرکوز ہوتی ہے۔ اس لئے ہشتم کے امتحانات اس سال کی بجائے اگلے سال مکمل تیاری کیساتھ کرائے جائیں۔محمد عاطف حلیم نے مطالعہ قران جو صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا اسلامی تعلیمات کو بورڈ کے امتحانات میں شامل کیا جائے گا کےاس اقدام کو سراہتے ہوئے ، مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور سیکرٹری ندیم اسلم کی محنت کو اسلام دوست اقدام قراردیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم نے یقین دہانی کرائی کہ طلباء کی بہتری کے لیئے ہراقدام اٹھایاجائے گا اور انکے مستقبل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین