• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمع شدہ کسٹم ڈیوٹی کی محصول واپسی کے دعوے300 ارب ہوگئے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) جمع شدہ کسٹم ڈیوٹی کی محصول واپسی کے دعوے تقریباً 3 سو ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں جن میں سے حکومت نے 30 دنوں میں 10 ارب روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار نے حکومت کے فنانشل منیجرز کے ساتھ ٹیکسٹائل بزنس لیڈرز کی 3 دسمبر 2019 کو ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی کی محصول کی مد میں ایکسپورٹرز کے 3 سو ارب روپے کی بڑی رقم ایف بی آر کے ساتھ پھنسی ہوئی ہے اور 3 دسمبر کی ملاقات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یقین دلایا گیا کہ 3 سو ارب روپوں میں سے 10 ارب روپے 30 دنوں میں کلیئر کردئیے جائیں گے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز سے پہلی سہہ ماہی میں 55 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع کیا جس میں سے ایف بی آر نے 5.5 ارب روپے ریفنڈز کے طور پر واپس کئے۔ تاہم پہلے 5 ماہ میں ٹیکس جمع کرنے والی اتھارٹی نے ایکسپورٹرز سے 100 ارب روپے اکٹھا کئے جو ایف بی آر میں پھنسے ہوئے ہیں اور ایکسپورٹرز چاہتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر یہ ریفنڈز کئے جائیں تاکہ عرصے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری جس سیالیت بحران کا سامنا کر رہی ہے اس پر قابو پایا جائے۔
تازہ ترین